ابنا: شمالي علاقے صعدہ ميں کثير تعداد ميں عوام نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کيا اور امريکي مداخلت کو قابل مذمت قرار دياـ
مظاہرين نے انقلاب کو جاري رکھنے اور تمام قانوني مطالبات کي تکميل تک تحريک کو زندہ رکھنے جيسے نعرے لگائے۔ ان مظاہروں ميں صنعاء اور الحديدہ جيسے متعدد علاقوں کي نمائندہ تنظيموں نے بھي شرکت کي۔
حنوبي صوبوں کے عوام نے بھي مظاہرے کرکے علي عبد اللہ صالح حکومت کي باقيات کو اہم عہدوں سے ہٹانےاور ان پر انساني حقوقکي خلاف ورزي کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کياـ
يمن ميں جنوري دو ہزار گيارہ سے انقلاب شروع ہوا ہے جس ميں اب تک سيکڑوں يمني شہري جاں بحق اور ہزاروں زخمي ہو چکے ہيں۔
.......
/169